ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم کی سکیورٹی میں چوک کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے:کمل ناتھ

وزیر اعظم کی سکیورٹی میں چوک کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے:کمل ناتھ

Sat, 08 Jan 2022 11:23:37    S.O. News Service

بھوپال،8؍جنوری (ایس او نیوز؍یو این آئی) پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں ہوئی چوک کی بابت کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تفتیش میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔مسٹر کمل ناتھ نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی حفاظت، مسٹر مودی ہو یا پھر کوئی اور وزیراعظم ہو، یہ بہت اہم ہے۔ وزیراعظم کی حفاظت نہ ہو پائے توپوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ اس کی کیا وجوہات ہیں، ہمیں اس پر جانا ہے، آخر میں فیصلہ ایس پی جی ہی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کون سا روٹ تبدیل کیا، کتنا وقت دیا گیا، روٹ تبدیل کرنے کے بعد انتظام ہو سکتا ہے یا نہیں، ایس پی جی کو اس پر اقدامات کرنے تھے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ چل رہا ہے کہ کچھ لوگ وزیراعظم زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، وہ کون لوگ تھے، یہ لوگ وہاں کیسے پہنچے؟ انتظامات کے بغیر کوئی رہنما وزیراعظم تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس معاملے میں تفتیش ہو رہی ہے۔ وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت دونوں تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات میں سب کچھ سامنے آئے گا۔اس معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رہنماؤں کے بیان کے بارے میں مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے جو بھی ہوتا ہے، وہ اس کے لیے کانگریس کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ وہ ہمیشہ یہ مانتے رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے کچھ نہیں ہوتا۔


Share: